ایلون مسک نے اپنے فالوورز کو کون سی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے فالوورز کو اپنا فلسفہ سمجھنے کے لیے ایک کتاب پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کو مصنف ولیم میک آسکل کی کتاب’واٹ وی اوو دی فیوچر (What We Owe the Future)‘ پڑھنے کا مشورہ دیا ہے۔اُنہوں نے فالوورز کو ولیم میک آسکل کی کتاب پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ’یہ کتاب میرے فلسفے سے کافی ملتی جلتی ہے‘۔ولیم میک آسکل کی یہ کتاب اس حوالے سے ہے کہ زندگی میں انسان کی اخلاقی ترجیح ایسا نظریہ ہونا چاہیے جوکہ مستقبل میں زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہو۔والد ایلون مسک سے ناخوش کیوں؟کتاب لکھنے کا یہ خیال حالیہ برسوں میں عالمی وبا کورونا وائرس اور موسمیاتی تبدیلی کے سبب دنیا میں پیدا ہونے والے بحران سے بہت زیادہ متاثر ہے۔دراصل مصنف نے یہ کتاب مستقبل کا سوچ کر لکھی ہے کہ اب ایسے حالات میں ہمارے بچوں کی اگلی نسل کس طرح پروان چڑھے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر