پاکستانی رائیڈر کی نیکی نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دبئی میں پاکستانی رائیڈر کی لوگوں کو تکلیف سے بچانے کی کوشش نے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کا دل جیت لیا۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے رائیڈر عبدالغفور آرڈر پرکھانا پہنچانے جا رہے تھے کہ ان کی نظر سڑک کے بیچوں بیچ گری ہوئی دو اینٹوں پرپڑی جومصروف سڑک پر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں۔عبدالغفور نے بائیک کنارے کھڑی کرکے ٹریفک رکنے کا انتظارکیا اوراینٹوں کو سڑک سے ہٹا کر روانہ ہوگئے۔عبدالغفور کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عبدالغفور کو فون کیا اور ان کی لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے کئے گئے عمل کی تعریف کی۔شیخ حمدان نے عبدالغفور کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی۔دبئی کے ولی عہد نے عبدالغفور سے کہا کہ وہ ملک سے باہر ہیں اور وطن لوٹتے ہی اس سے ملاقات کریں گے۔ عبدالغفور کا کہنا تھا کہ جب انہیں اب تک یقین نہیں آیا کہ دبئی کے ولی عہد نے ان جیسے عام آدمی سے بات کی۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر