کافی کا زیادہ استعمال دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، تحقیق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا بہت زیادہ استعمال آپ کے دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے اور دل کے حوالے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ دنیا میں جینیات کی تحقیق کرنے والی یونیورسٹی آف سائوتھ آسٹریلیا کے سینٹر فار پریشن ہیلتھ کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ طویل عرصے تک ہیوی کافی کے استعمال سے (ایک دن میں چھ یا اس سے زیادہ کپ) خون میں چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں امراض قلب کے خطرات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔اہم بات اسکے مثبت اور مقدار کا آپس میں تعلق ہے مطلب یہ ہے کہ زیادہ کافی سے زیادہ خطرات بڑھاتے ہیں۔ یونی ایس اے کی ریسرچر پروفیسر ایلینا ہائیپونن کہتی ہیں کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دل کی صحت کے لیے اسکے استعمال میں توازن رکھنا ہوگا۔ انکا مزید کہنا ہے کہ وہ لوگ جنھیں ہائی کولیسٹرول کی شکایت ہے وہ تو کافی کے انتخاب میں بھی محتاط رہیں۔ کافی اور کولیسٹرول میں ڈوز (مقدار) کا آپس میں تعلق ہے، زیادہ غیر فلٹر شدہ کافی کے استعمال سے خون میں چکنائی (کولیسٹرول) بڑھ جاتی ہے۔ پروفیسر ایلینا ہائیپونن مزید کہتی ہیں کہ بہتر ہے کہ ہمشیہ فلٹر شدہ کافی کا استعمال کیا جائے اور وہ بھی بہت زیادہ نہیں بلکہ ایک توازن میں رہتے ہوئے کرنا چاہئے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر