ایلون مسک نے ٹوئٹر کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایلون مسک نے ٹوئٹر کے خلاف جوابی مقدمہ دائر کردیا ہے۔ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے سے انکار کردیا تھا جس پر کمپنی نے امریکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا۔اب اس مقدمے پر ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کمپنی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ٹوئٹر کے مقدمے کے اعلان پر ایلون مسک کا مذاق اڑانے والا ٹوئٹ164 صفحات کی اس درخواست کے کچھ حصے کو عوام کے لیے جاری کیا گیا ہے مگر تفصیلات موجود نہیں۔ٹوئٹر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔دوسری جانب ٹوئٹر ایک شیئر ہولڈر نے بھی ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے جس میں عدالت سے کہا گیا کہ ٹیسلا کے بانی کو معاہدہ مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔ایلون مسک کی جانب سے یہ درخواست اس وقت دائر کی گئی جب ڈینور کی عدالت نے مقدمے کی 5 روزہ سماعت 17 اکتوبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے آخر میں ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان 44 ارب ڈالرز میں سوشل میڈیا کمپنی خریدنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔مگر ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایلون مسک نے کہا کہ وہ اس معاہدے پر پیشرفت اس وقت تک نہیں کرسکتے جب تک سوشل میڈیا کمپنی کی جانب سے اسپام اور فیک اکاؤنٹس کی تعداد کے بارے میں مزید تفصیلات ان کے حوالے نہیں کی جاتیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ جعلی اکاؤنٹس کی تعداد ٹوئٹر کے بزنس کی جانچ پڑتال کا حصہ ہے کیونکہ یہ کمپنی زیادہ تر آمدنی اشتہارات سے حاصل کرتی ہے۔پھر ان کی جانب سے 8 جولائی کو یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے پاس جمع کروائی گئی دستاویزات میں کہا گیا کہ ٹوئٹر انتظامیہ جعلی اکاؤنٹس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی اس لیے میں سوشل میڈیا کمپنی کو خریدنے کے اپنے معاہدے سے دستبردار ہورہا ہوں۔اس کے بعد ٹوئٹر کی جانب سے ایلون مسک کے خلاف امریکی ریاست ڈیلاویئر کی عدالت میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے اس کا ٹرائل جلد شروع کرنے کی درخواست کی گئی۔ایلون مسک کی قانونی ٹیم کی جانب سے اس درخواست کی مخالفت کی گئی۔مگر عدالت نے مقدمے کا ٹرائل اکتوبر میں شروع کرنے کا فیصلہ سنایا۔



  تازہ ترین   
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر