لاہور(نیشنل ٹائمز)گورنر پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے پنجاب میں سپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ کیاگیا،اوورسیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت پر بھی غورکیاگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور کی زیرصدارت اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری نے بھی شرکت کی ،اس کے علاوہ وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب ،سیکرٹری قانون بہادر علی خان سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔چودھری سرور نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کے فیصلوں کیلئے وقت کی حد بھی مقرر کی جائیگی،اوورسیز پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں انکے مسائل کو ترجیحی بنیادوںں پر حل کریں گے ،انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کا اوورسیز پاکستانیوں کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ہے ۔
اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز کیلئے پنجاب میں سپیشل کورٹس کے قیام کا فیصلہ



