’ٹائی نہ پہنیں‘، اسپین کے وزیراعظم نے توانائی بچانے کا نسخہ پیش کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سنچز نے توانائی بچانے کا انوکھا نسخہ پیش کر دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سنچز نے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی بچانے کے لیے ٹائی نہ پہنیں۔پیڈرو سنچز کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت توانائی بچانے کے لیے فوری اقدامات پر عمل شروع کرے گی تاکہ یوکرین پر حملے کے پیش نظر روسی گیس پر انحصار کم سے کم ہو سکے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے یورپ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور جمعے کے روز میڈرڈ کا درجہ حرارت 36 اور سیویل کا 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ایک نیوز کانفرنس کے دوران اسپین کے وزیراعظم نے کہا کہ میں خود بھی ٹائی نہیں پہن رہا اور اپنے وزراء، سرکاری افسران اور نجی و سرکاری اداروں کے ملازمین سے بھی کہتا ہوں کہ توانائی بچانے کے لیے وہ بھی یہی عمل کریں۔پیڈرو سنچز نے بتایا کہ اس طرح کرنے سے انہیں گرمی کم محسوس ہو گی جو توانائی بچانے کا باعث بنے گی کیونکہ ایئر کنڈیشنز کم چلیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل جاپان نے بھی 2011 میں ’سپر کول بز‘ مہم متعارف کرائی تھی جس کے تحت ملازمین کو اجازت دی گئی تھی کہ وہ گرمیوں کے موسم میں وہ ٹھنڈے کپڑے زیب تن کر سکتے ہیں۔جبکہ برطانیہ میں بھی حالیہ گرمیوں کے دوران ہاؤس آف کامنز میں شریک ممبران سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی سوٹ جیکٹس اتار کر سائیڈ پر رکھ سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر