تاریخ میں پہلی بار یکم محرم کوغلاف کعبہ تبدیل کردیا گیا

مکہ معظمہ (نیشنل ٹائمز): مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کا پُر نورعمل مکمل ہوگیا ۔حرمین شریفین کے امور کی نگراں وزارت کے مطابق غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب میں امام کعبہ اورحرمین شریفین امور کی جنرل پریزیڈینسی کے صدر شیخ عبدالرحمٰن السدیس نے بھی شرکت کی۔مسجد الحرام میں موجود سیکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظردیکھا اوردعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کلید بردار کعبہ، منتظمین ، سعودی حکام اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 200 سے زائد ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔غلاف کعبہ کو کسوہ کہتے ہیں اوریہ مجموعی طور پر16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہر سال 9 ذی الحج کو ہوتی تھی تاہم رواں سال تاریخ تبدیل کرکے یکم محرم کو غلاف کعبہ تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر