پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائرکرنےکا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فواد چوہدری،فرخ حبیب، بابر اعوان اور دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا۔عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے خفیہ ملاقات کی کوششیں کیں: ذرائعپنجاب ضمنی الیکشن: عمران خان کا چیف الیکشن کمشنر پر دھاندلی کی منصوبہ بندی کا الزامذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کےکردارکا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سے متعلق ریفرنس دائرکرنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کی جائےگی، دو صوبائی اسمبلیاں (خیبر پختونخوا اور پنجاب) الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد لائیں گی۔ذرائع نے بتایا ہےکہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ قانونی ماہرین چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر کام شروع کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر