بھارتی عدالتی ظلم مسترد، پاکستان کا یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان نے حریت رہنما یاسین ملک کی بگڑتی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ دی اور کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت کے عدالتی ظلم کو مسترد اور یاسین ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے 28 جولائی سے شروع ہوئے 2 روزہ دورہ تاشقند پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق سائیڈ لائنز پر وزیر خارجہ چین، افغانستان اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ قازقستان، روس، ازبکستان اور کرغزستان کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر