آرمی چیف سے چینی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی صورتحال اور سی پیک پر گفتگو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور سی پیک پربھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھاکہ پاکستان عالمی اورعلاقائی معاملات میں چین کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو چین کے ساتھ بڑھانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیرنے پاکستان میں مختلف منصوبوں پرکام کرنے والے چینی اہلکاروں کے تحفظ پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پرسفارتی تعاون میں مزید بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر