چینی صدر نے تائیوان کے معاملے پر جوبائیڈن کو خبردارکر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)چینی صدرشی جن پنگ کا امریکی صدرجو بائیڈن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں دونوں صدور کے درمیان دو گھنٹے کی مفصل اور واضح بات ہوئی۔دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی فون کال کے دوران امریکی اور چینی صدور نے تائیوان کے معاملے پر ایک دوسرے کو خبردار کیا ۔چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ شی جن پنگ نے تائیوان کے معاملے پر امریکی صدر کو آگ سے نہ کھیلنے کا مشورہ دیا۔چینی میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے جو بائیڈن کو کہا کہ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ بلآخر جل جاتے ہیں۔چین، تائیوان پر حملے کیلئے اپنے دفاع کو مضبوط بنا رہا ہے: امریکی جنرل کا دعویٰدوسری جانب صدر جو بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب کو بتایا کہ امریکا تائیوان کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، تائیوان کے بارے میں امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک علیحدہ ریاست مانتا ہے اور اس معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر