اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، لگژری و غیر ضروری اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق سگریٹس، چاکلیٹ اور جوسز کی درآمد پر پابندی ہٹا دی گئی ہے، جبکہ کارپیٹس کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں کاسمیٹکس، ٹشو پیپرز، کتوں اور بلیوں کی خوراک، مچھلی، فٹ ویئر، فروٹ اور ڈرائی فروٹس کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ۔اسی طرح فرنیچر، آئس کریم، جیم اور جیلی، لیدر جیکٹس، شیمپو، سن گلاسز، کیچپ، اسلحہ، پاستہ، موسیقی کے آلات، فروزن گوشت، دروازوں، کھڑکیوں کے فریمز اور ڈیکوریشن آرٹیکلز پر بھی پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کراکری اور کارن فلیکس کی درآمد سے پابند ہٹانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ان اشیا کی درآمد پر پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے 19 مئی 2022 کو 33 کیٹگریز کی سیکڑوں اشیاء پر پابندی عائد کی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر