پولینڈ کے سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان میں پولینڈ کے سفیر Maciej Pisarski نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیل کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ملاقات میں دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا۔پولینڈ کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر