پنجاب اسمبلی: ڈپٹی اسپیکر کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر راجہ بشارت نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔پنجاب اسمبلی میں کل شام 4 بجے اسپیکر اسمبلی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال آج 5 بجکر 10 منٹ پر ہوگی۔پینل آف چیئرمین وسیم خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل4 بجے تک ملتوی کردیا۔پنجاب اسمبلی میں پرویز الٰہی کے قائد ایوان بننے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر کے لیے سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم کا نام سامنے آیا ہے۔ وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونے سے قبل پرویز الٰہی اسمبلی میں اسپیکر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر