مدینہ سے اڑان بھرتے ہی ایران ایئر کی پرواز میں ایمرجنسی، مگر پائلٹ کا خطرناک فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سعودی عرب کے شہر مدینہ سے گورگان کے لیے ایران ایئر کی پرواز میں اڑان بھرتے ہی ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی مگر پائلٹ نے طیارے کو واپس نہیں اتارا اور پونے تین گھنٹے پرواز کے بعد طیارہ منزل پر بحفاظت اتر گیا۔ ذرائع کے مطابق ایران ایئر کی پرواز آئی آر 1767 نے سعودی عرب کے شہر مدینہ سے 25 جولائی کی رات مقررہ وقت سے سوا گھنٹہ تاخیر سے مقامی وقت کے مطابق رات 11:01 بجے ایران کے صوبہ گلستان کے دارالحکومت گورگان کے لیے اڑان بھری۔ اڑان کے چند منٹ بعد ایئربس اے 300B4 طیارہ تیزی سے بلندی پکڑ رہا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کو طیارے سے ہنگامی صورتحال (Squawk 7700) کے سگنل موصول ہوئے۔ٹریفک کنٹرول کی ہدایت پر پائلٹ نے مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کر طرف واپسی کا روٹ لیا۔ ایسی صورتحال میں عام طور پر فوری طور پر قریب ترین ایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنا ہوتی ہے اور خیال کیا جا رہا تھا کہ طیارہ واپس مدینہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرتا مگر پائلٹ نے فضا میں ایک طویل چکر کاٹ کر اپنی منزل کا رخ کرلیا۔بعدازاں یہ پرواز رات 2 بجکر 20 منٹ پر گورگان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کرگئی۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر