ایشیا کی امیر ترین خاتون ایک سال میں اپنی آدھی دولت سے محروم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایشیا کی امیر ترین خاتون یونگ ہویان چین کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں آنے والے بحران کے باعث ایک سال کے دوران اپنی آدھی دولت سے محروم ہو گئیں۔بلوم برگ بلینیئر انڈکس کی رپورٹ کے مطابق چین کی پراپرٹی جائنٹ کنٹری گارڈن کی بڑی شیئر ہولڈر یونگ ہویان کے اثاثوں کی مالیت میں ایک سال کے دوران 52 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 23 اعشاریہ 7 ارب ڈالر سے کم ہو کر 11 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق یونگ ہویان کو بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب ان کی کمپنی کے شیئر کی قیمت میں گزشتہ روز 15 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کمپنی کی جانب سے کیش بڑھانے کے لیے مارکیٹ میں نئے شیئرز کی فروخت کا اعلان تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یونگ ہویان اپنے والد کی ملکیتی کمپنی کنٹری گارڈن کی سربراہ ہیں اور ان کے والد کے اثاثے 2005 میں یونگ ہویان کے نام پر منتقل کیے گئے تھے۔دو سال قبل ہی یونگ ہویان نے ایشیا کی امیر ترین خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب وہ کیمیکل فائبر ٹائیکون فین ہونگ وی سے صرف ایک ارب ملین ڈالر کے اضافے پر ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 11 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ہے۔



  تازہ ترین   
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف
بورڈ آف پیس میں اسرائیل کے ہونے نہ ہونے سے پاکستان کو فرق نہیں پڑتا: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر