آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر نظرثانی درخواست اعتراض کیساتھ واپس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے دائر صدارتی ریفرنس پر نظر ثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس بھیج دی۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے صدارتی ریفرنس سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر اعتراض لگا کر واپس کر دی۔عدالت کی جانب سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے دائر ریفرنس پر کیے گئے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے، آرٹیکل 63 اے کی تشریخ کا ریفرنس صدر مملکت کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔اعتراض میں کہا گیا ہے کہ صدارتی ریفرنس آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ کو صدر کی جانب سے بھیجا جاتا ہے، کسی بھی آرٹیکل کی تشریح کا معاملہ سپریم کورٹ اور صدرکے درمیان ہوتا ہے جبکہ صدارتی ریفرنس میں دیے گئے فیصلے پر نظرثانی درخواست قابل پذیرائی نہیں۔یاد رہے کہ آرٹیکل 63 اے کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ نواز نے دائر کی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر