ایلون مسک میڈیا کی ضرورت سے زائد توجہ سے تنگ

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک میڈیا کی جانب سے ملنے والی ضرورت سے زیادہ کوریج سے تنگ آ گئے۔ایلون مسک جو سوشل میڈیا کے بے دریغ استعمال کرنے کی وجہ سے اکثر ہی بین الاقوامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ میڈیا صرف ’کلکس‘ حاصل کرنے کے لیے ان کے نام کا استعمال کر رہا ہے۔اُنہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بارے میں میڈیا پر مسلسل شائع ہونے والی خبروں پر تنقید کی ہے۔اُنہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ مجھ پر میڈیا کی ضرورت سے زیادہ توجہ بالکل بے کار ہے۔ایلون مسک نے لکھا ہے کہ بدقسمتی سے، میرے بارے میں شائع ہونے والے معمولی مضامین پر بھی بہت زیادہ لنک کلکس موصول ہوتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وہ پوری کوشش کریں گے کہ میڈیا کی نظروں سے دور رہیں اور تہذیب کو برقرار رکھنے کے لیے مفید کام کرنے پر توجہ دیں گے۔اُنہوں نے قریبی دوست سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہن کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کرنے پر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ایلون مسک کے اپنے دوست سرگئی برن کی اہلیہ نکول شاناہن کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس معاملے نے سرگئی برن کو اس سال کے آغاز میں نکول شاناہن سے طلاق لینے کے لیے عدالت میں کیس فائل کرنے اور ایلون مسک سے اپنی دیرینہ دوستی ختم کرنے پر مجبور کیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر