برطانیہ نے مزید 42 روسی شخصیات پر پابندیاں لگادیں

برطانیہ نے یوکرین کے شہروں لوہانسک اور ڈونیسٹک میں روس کی طرف سے تعینات کردہ عہدیداران پر پابندیاں عائد کردیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں 29 علاقائی گورنرز پر بھی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔برطانیہ کی جانب سے 42 شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس میں روس کے وزیر انصاف اور نائب وزیر انصاف بھی ہیں۔علاوہ ازیں روسی ارب پتی ایلیشر عثمانوف کے دو بھتیجوں پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔خارجہ سیکرٹری لز ٹروس نے کہا کہ ہم ان تمام شخصیات پر سخت پابندیاں لگائیں گے جو یوکرین میں پیوٹن کی جنگ کی قانونی معاونت کر رہے ہیں۔روس نے وٹالی خوتسینکو اور ولادیسلاف کزنیٹسو کو ڈونیٹسک کا وزیر اعظم اور لوہانسک کا ڈپٹی چیئرمین تعینات کیا تھا۔برطانیہ کے دفتر خارجہ نے دونوں افراد پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اثاثے بھی منجمد کر دیے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وٹالی اور ولادیسلاف کو مقبوضہ علاقے میں روسی پالیسیز پر عمل درآمد کے لیے بھیجا گیا ہے تاکہ یوکرین کے ان علاقوں کو روس میں ضم کیا جاسکے۔واضح رہے کہ فروری میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک برطانیہ نے 1100 روسی شخصیات اور 100 سے زائد کاروباری مراکز پر پابندیاں عائد کی ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر