عمران خان کا دورۂ لاہور، اہم فیصلے متوقع

پرویز الہٰی کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سنبھالنے کے بعد سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کریں گے اور صوبے میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پنجاب میں حکومت سازی کے امور پر بریفنگ دی جائے گی، ملاقاتوں میں پنجاب حکومت کی پرفارمنس اور روڈ میپ پر بھی بات ہو گی۔دوسری جانب اسلام آباد میں عمران خان کی زیرصدارت اہم مشاورتی اجلاس بھی ہو گا۔مشاورتی اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنما شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور پنجاب کابینہ سمیت اہم تقرریوں پر مشاورت ہو گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کی سابق کابینہ میں شامل بہتر کارکردگی والے وزراء کابینہ میں شامل ہوں گے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بزدار کابینہ میں شامل وزراء کو ان کے محکموں کا قلمدان ہی واپس ملنے کا امکان ہے۔نجاب کابینہ کی حتمی منظوری بھی پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان دیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ
فوج سے مکمل ہم آہنگی، استعفیٰ نہیں دوں گا اور ڈٹا رہوں گا: ایرانی صدر
ایران کیلئے مذاکرات کا آخری موقع، آبنائے ہرمز جلد کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
ایران کی امریکا کو بحری ناکہ بندی پر سخت نتائج کی وارننگ
پٹرول 4 روپے 8 پیسے، ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لٹر سستا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر