اقتدار حمزہ کا ختم ہوا اور مشتعل فضل الرحمان ہو رہے ہیں: شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے ایک بار پھر اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے جے یو آئی کے سربراہ اور حکومتی اتحادی مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار حمزہ کا ختم ہوا ہے اور مشتعل فضل الرحمان ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ 2 واضح گروپوں میں تقسیم ہونے جارہی ہے، ایک اقتدار میں چمٹے رہنے اور دوسرا الیکشن میں جانے کا حامی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا2 ووٹوں کی حکومت کے لیے نیا الیکشن ہی واحد راستہ رہ گیا ہے، لوگ مسائل میں مررہے ہیں اور حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس شرمندگی کا انبار ہوگا، بجلی 7روپے فی یونٹ اور مہنگی کردی جب کہ گھی اور پیٹرول مزید مہنگا ہونے جارہا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے بارے میں دھمکیاں اور نازیبا زبان استعمال کر رہی ہے، آپ کو اثاثے بیچنے کی پڑی ہے جب کہ اسٹاک ایکسچینج کریش ہو رہی ہے اور ڈالر 250 کا ہونے جارہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا آج کےتین ججز کے بینچ کے اس فیصلے سےسپریم کورٹ نے جمہوریت کاعدالتی قتل کیا ہے، ہم نےکبھی فوجی آمریتوں کو قبول نہیں کیا تو عدالتی مارشل لاؤں کو بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر