سابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے احد چیمہ تین سال بعد رہا ہو گئے

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سا بق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ تین سال بعد ضمانت پر رہا ہوگئے۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر 7 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں قراردیا کہ ملزم کو پراسیکیوشن کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، ریفرنس کی سماعت 66 بار ملتوی ہوئی اور ٹرائل کے مکمل ہونے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں لہٰذا ملزم کو اتنا لمبا عرصہ سزا کے بغیر جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، احتساب عدالت کی آرڈر شیٹ سے تاخیر کے ذمہ دار دونوں فریق ہیں۔عدالت نے قرار دیا کہ غیر ضروری تاخیر پر عدالتی فیصلے موجود ہیں اور عدالتی فیصلوں کی نظیر میں تاخیر ضمانت کا بہترین جواز ہے۔فیصلہ آنے پر احتساب عدالت نے 50،50 لاکھ روپے دو مچلکوں پر احد چیمہ کی روبکار جاری کردی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر