کراچی (نیشنل ٹائمز) جھلس کر زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی عبدالستار عیسانی چند روز قبل آگ لگنے کے واقعے میں جھلس گئے تھے۔
عبد الستار عیسانی کو چند روز قبل ائیر ایمبولینس میں ابوظبی کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ عبد الستار عیسانی کی میت قانونی کارروائی کے بعد ابوظبی سے پاکستان لائی جائے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی اور سندھ ریونیوبورڈ کے اعلیٰ افسر مقصود جہانگیر ڈی سی ہاؤس ساؤتھ میں پر اسرار طور پر جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔کچھ دن قبل کمرے میں لگنے والی آگ سے جھلس جانے سے شدید زخمی ہو گئے تھے ۔پولیس کے مطابق مقصود جہانگیر 65 فیصد اور ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی 45 فیصد جھلسے تھے۔
عبدالستار عیسانی ڈپٹی کمشنر چکوال بھی رہ چکے ہیں اور انتہائی فرض شناس آفیسرکے طور پر جانے جاتے تھے۔عبدالستار عیسانی انتہائی ملنسار اور خوشگوار طبیعت کے مالک تھے۔ عبدالستار عیسانی کا تعلق شکارپور سے تھا۔



