بلاول نے فرحت اللہ بابر کی سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز کی حمایت کردی

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے ججز تقرریوں اور پروموشنز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دے دی۔فرحت اللہ بابر نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور حکومتی اتحاد کو سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور پی ڈی ایم آئین کا آرٹیکل 191 پڑھیں۔ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 191 کے تحت سپریم کورٹ عدالتی کارروائی کا طریقہ کار طے کرتی ہے۔وزیرخارجہ و چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے فرحت اللہ بابر کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا۔اس کے علاوہ اپنی ٹوئٹس میں فرحت اللہ بابر کا کہنا تھاکہ ججوں کی نامزدگیوں اور ترقیوں کا موجودہ نظام عدلیہ کو صرف ججوں کیلئے اور ججوں کے تابع بناتا ہے، اس تاثر کو مستحکم نہیں ہونے دیا جانا چاہیے اور اس بیان کا مقصد کسی کی تذلیل کرنا نہیں ہے۔ان کا کہنا تھاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کا حالیہ خط بھی اس حوالے سے ایک اپیل ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھاکہ 18 ویں ترمیم میں ججوں کی تقرریوں کا طریقہ کار وضع نہ کرنا پارلیمان کی غلطی تھی جبکہ 19 ویں ترمیم میں عدالتوں کے احتساب کو مزید کمزور بنانا بھی پارلیمان کی غلطی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 12 سال کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں ترمیم کی ضرورت ہے، باہمی لڑائی کی بیماری صرف پارلیمان اور سیاستدانوں تک محدود نہیں دیگر اداروں تک پھیل گئی ہے، معاشرے اور اداروں تقسیم کا شکار ہو رہے ہیں، افسوس سے زیادہ یہ خطرناک امر ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر