فرانس: ائیرکنڈیشنڈ دکانوں کے دروازے بند رکھنے کا حکم

فرانسیسی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے نئے قوانین نافذ کردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکومت نے توانائی کی بچت کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں جس کے تحت ائیرکنڈیشن استعمال کرنے والی دکانوں کو ائیرکنڈیشن کے استعمال کے وقت دکان کے دروازے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے بعض علاقوں میں یہ قوانین پہلے سے نافذ تھے تاہم اب وزیر توانائی نے ملک بھر میں یہ قوانین نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازع کے بعد سے یورپ میں انرجی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیرکنڈیشن سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی دکانوں پر 750 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ائیرکنڈیشن کے استعمال کے دوران آمدورفت کے دروازے کھلے رکھنا مضحکہ خیز ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ وہ توانائی کے ضیاع سے متعلق آئندہ دنوں میں مزید احکامات جاری کریں گی تاہم ابتدائی طور پر ائیرکنڈیشن کو لے کر قوانین نافذ کیے گئے ہیں جب کہ شہر میں لگے برقی اشتہارات کے بورڈز کو پر خاص اوقات میں پابندی عائد کی گئی ہے جس دوران ہر قسم کے اور ہر سائز کے اشتہارات کی لائٹیں بند رہیں گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فرانس میں شدید گرمی کے باعث پہلے ہی ائیرکنڈیشن کے استعمال میں اضافہ ہوگیا ہے جس کےتحت حکومت سخت فیصلے کررہی ہے۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر