پارٹی صدر پارلیمانی لیڈر کو نامزد کرتا ہے، یہ انڈے سے نہیں نکلتے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جب کسی سیاسی لیڈر کا خط آجائے تو کوئی ابہام نہیں رہتا، پارٹی صدر پارلیمانی لیڈر کو نامزد کرتا ہے، یہ انڈے سے نہیں نکلتے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ جب تضاد ہو تو فوقیت پارلیمانی پارٹی کو نہیں، پارٹی سربراہ کو ہوگی، پارٹی سربراہ کی ہدایت فوقیت رکھتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی پٹیشن 11 بجے واپس کردی گئی، ہم وہاں کھڑے رہے، برائے مہربانی آپ ساری پارٹی کو سن تو لیں۔شیری رحمان نے کہا کہ عدالتوں کا ہمیشہ احترام کرتے رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے درخواست جمع کروائی نہ ہمیں سنا گیا نہ جے یو آئی کو۔انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران تحریک انصاف پیدا کر رہی ہے، ملک میں اس وقت گو مگوں کی کیفیت ہے، امید ہے اب عدالت فل بینچ تشکیل دے گی، ہم عدلیہ کی عزت کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر