آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، سرحدی اور داخلی سکیورٹی صورت حال پر غور

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال خصوصاً سرحدوں اور داخلی سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں آرمی چیف نے ملک میں جاری کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشن کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس کے علاوہ آرمی چیف نے جوانوں کی عوام اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔آرمی چیف نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال میں پاک فوج کے ریلیف آپریشنز کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ریسکیو اور بحالی آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر