فل کورٹ پر اعتراض نہیں لیکن بلیک میلنگ سے نہیں بننے دینگے: فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو فل کورٹ پر اعتراض نہیں لیکن بلیک میلنگ سے فل کورٹ نہیں بننے دیں گے البتہ چیف جسٹس خود فل کورٹ بنانا چاہیں تو بنالیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے گفتگو کے دوران سپریم کورٹ سے حکمران اتحاد کے رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ عوام کو مبارکباد دیتاہوں کہ 11 چہروں سے ملک کی جان چھوٹ رہی ہے، 11 لوگوں نے اقتدار میں اب کبھی نہیں آنا، رولنگ کے بارے میں تو ان 11 لوگوں نے بات ہی نہیں کی، طاقتورلوگوں کی غلطیاں ہیں جنہوں نےاس طرح کےلوگ پاکستان پرلاکربٹھا دیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا پنجاب سے تعلق کیا ہے؟ ان کی حیثیت کیاہے، انہوں نے یکجا ہو کر بھی عمران خان سے شکست کھائی ہے، انہیں جوتےکھا کر گھر جانے کی عادت ہے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کس حیثیت سے وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھے ہوئےہیں؟ ہم چاہتے تھے کہ رات کو ہی سنوائی عدالت میں ہونی چاہیے، ڈپٹی اسپیکر نے اپنے بالوں سے خط نکالا اور رولنگ دی، ڈپٹی اسپیکر ایک بےشرم آدمی ہے اور ملک سے فرار ہوگیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت نے سوشل میڈیا کے 16 ، 16 سال کے بچوں کو گھروں سے اٹھوایا، شرم اور غیرت ہوتی تو معافی مانگ کر آج استعفیٰ دے دیتے، سپریم کورٹ کو بلیک میل کرنا شروع ہوگئے ہیں، سپریم کورٹ سے مطالبہ ہےکہ پریس کانفرنس کرنے والوں کو ای سی ایل میں ڈالا جائے۔دوران پریس کانفرنس فواد چوہدری نے ایک بار پھر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو جیل میں جانا چاہیے، ایک مجرمہ نے پریس کانفرنس کی سربراہی کی اور سپریم کورٹ پر حملہ کیا، مریم نواز عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنس کر رہی ہیں، جنہوں نے پریس کانفرنس کی ان کی حیثیت کیا ہے، جن کی اپنے حلقوں میں حیثیت نہیں انہیں اکٹھا کیاہوا ہے، مریم نواز کے والد اربوں روپوں کی کرپشن میں ملوث ہیں، نواز شریف لندن کے تمام ریسٹورینٹ کی سیر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلی مہم یہ فوج کے چند افسران کے خلاف لا رہے ہیں، حکومت نے صحافیوں پر تشدد کروایا، باچا خان کی پاکستان کے لیے کوئی خدمات نہیں ، وہ کانگریس کے لیڈر تھے، باچاخان نے دفن بھی پاکستان میں ہونا پسند نہیں کیا۔‘فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھیوں کے ساتھ 14 سال سے جو سلوک کررہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت کے پیسے اسلام آباد میں لگائے ہیں، حکومت کی جانب سے پریس کانفرنس اپنا سامان باندھنے کا اعلان تھا، سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق پی ٹی آئی کو فل کورٹ پر اعتراض نہیں لیکن بلیک میلنگ سے فل کورٹ نہیں بننے دیں گے البتہ چیف جسٹس خود فل کورٹ بنانا چاہیں تو بنالیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر