وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب، چوہدری شجاعت سپریم کورٹ میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سپریم کورٹ میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ ان کے صاحبزادے سالک حسین بھی روانہ ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ چوہدری شجاعت حسین کل سپریم کورٹ میں خط کے معاملے پرپیش ہوں گے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو بنیاد بنا کر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے تھے جس کے باعث پرویز الٰہی ہار گئے تھے اور حمزہ شہباز دوبارہ منتخب ہوئے تاہم ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو اپوزیشن نے چیلنج کردیا۔اس پر سپریم کورٹ حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیراعلیٰ بحال کیا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر