ایلون مسک کیخلاف مقدمے پر ٹوئٹر کو 270 ملین ڈالرز کا نقصان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے بعد ٹوئٹر کو 270 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی زیرِ التواء ٹوئٹر ڈیل اور اشتہارات سے آمدنی میں کمی کے باعث کمپنی کو دوسرے سہ ماہی میں 270 ملین ڈالرز کا نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سال کمپنی کی فروخت 1.18 بلین ڈالرز تھی جس میں پچھلے سال کے اعداد و شمار کے مقابلے میں1 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے، جبکہ2021ء کے مقابلے میں کمپنی کے شیئرز کی قیمت سے موازنہ کرتے ہوئے 35 فیصد نقصان ہونے کی نشان دہی کی گئی ہے۔اس نقصان کے باوجود بھی کمپنی نے اس سال 66 ملین ڈالرز کا منافع کمایا ہے۔فروخت میں کمی کے باوجود ماہرین نے بھی یہی پیش گوئی کی ہے کہ کمپنی 1.32 بلین ڈالرز کا منافع کما لے گی۔خیال رہے کہ ٹوئٹر نے ایلون مسک کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے کہ مسک نے پہلے تو کھلے عام سودا کرنے کا تماشہ کیا اور پھر کمپنی کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا۔ٹوئٹر کی جانب سے عدالت سے اس مقدمے پر قانونی کارروائی کو تیز کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔ ٹوئٹر کے مقدمے پر ایلون مسک نے عدالت میں تحریر جواب جمع کروا دیا ہے، اس جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ انضمام کے مقدمے پر 2 ماہ میں عدالتی کارروائی کرنے کے لیے دائر کی گئی ٹوئٹر کی ’غیر منصفانہ درخواست‘ کو مسترد کیا جائے۔تحریری جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2 ماہ تک ٹوئٹر کا ڈیل کے معاملے کو لٹکانے کے بعد اچانک عدالت میں مقدمہ کرنا اور پھر اس پر عدالتی کارروائی کو تیز کرنے کی درخواست کرنا ٹوئٹر کی جانب سے اسپام اکاؤنٹس کے بارے میں حقیقت کو چھپانے کے لیے اپنایا گیا نیا حربہ ہے۔مسک کے وکلاء کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا حل تلاش کرنے کے لیے کافی وقت درکار ہوگا لہٰذا اس کیس کی سماعت اگلے سال فروری میں مقرر کی جائے۔واضح رہے کہ ایلون مسک کے بینکوں سے لیے گئے قرض کی مالی اعانت کے حصول کا پیکیج اپریل 2023ء میں ختم ہو رہا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر اس کیس پر ٹرائل فروری میں شروع ہوا اور اپریل تک ختم نہ ہوا تو یہ معاہدہ ختم ہو سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر