پشاور: PTI کے MPA کی گن مینوں کے ہمراہ اسپتال آمد

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی آصف خان نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔ایم پی اے آصف خان گن مینوں کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال آ گئے، وہ نگہداشت کے وارڈ میں بھی گن مینوں کے ہمراہ گئے۔ترجمان اسپتال محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ایل ار ایچ اور خصوصاً نگہداشت کے وارڈ میں اسلحہ لے جانا منع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سب کے باوجود متعلقہ ایم پی اے کے ساتھ تعاون کیا اور ان کے خلاف کارروائی نہیں کی۔وزیرِ صحت کا مؤقفوزیرِ صحت خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ رکنِ اسمبلی کا گن مین عیادت کے وقت ویڈیو بنا رہا تھا جو پالیسی کے خلاف ہے۔تیمور سلیم جھگڑا نے یہ بھی کہا ہے کہ گن مین نے آئی سی یو میں ٹیکنیشن اور ڈاکٹروں کو دھکے بھی دیے۔ایم پی اے آصف خان نے کیا کہا’پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مریض کی عیادت کے لیے آیا تھا کہ آئی سی یو کے ٹیکنیشن نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔آصف خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمۂ صحت کو ٹوئٹس کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، صوبائی وزیر کو اس سے متعلق آگاہ بھی کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر