وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری بار کونسل کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بادامی باغ میں پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری اشرف راہی کے قتل کا نوٹس لے لیا۔حمزہ شہباز نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، مقتول کے لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔حمزہ شہباز شریف نے مقتول اشرف راہی کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور میں گزشتہ شب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجاب بار کونسل کے سیکریٹری اشرف راہی کو قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اشرف راہی بادامی باغ میں گاڑی میں جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر