اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بھی چوہدری شجاعت کے خط کو صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا قرار دیا ہے۔ٹوئئر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ ‘بارش کا ہے موسم! چوہدری شجاعت کے خط کی صرف یہ حیثیت ہے کہ اس پر پکوڑے رکھ کر کھائے جائیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘امید ہے ان سیاہ بادلوں کے چھٹنے سے پہلے پنجاب میں چھائی سیاہ سیاست مٹ جاۓ گی’۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ‘سب نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں’۔
’چوہدری شجاعت کے خط کی صرف یہ حیثیت ہے کہ اس پر پکوڑے رکھ کر کھائے جائیں‘



