عمران الیکشن، معیشت اور آرمی چیف کی تقرری پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں: سہیل وڑائچ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ کاکہنا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان الیکشن اصلاحات، معیشت اور آرمی چیف کی تقرری پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے ملاقات میں بات ہوئی کہ سیاستدانوں میں تین معاملات پرگفتگو ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تین معاملات میں الیکشن اور اصلاحات، معاشی ایجنڈا اورآرمی چیف کی تقرری شامل ہے، تمام لوگ محسوس کررہے ہیں کہ سیاسی مذاکرات کی راہ ہموارہونی چاہیے۔سہیل وڑائچ کا کہنا تھاکہ عمران خان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں وہ ان تینوں معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، امکان ہے کہ عمران خان صدر مملکت کو خط لکھیں اور وہ مذاکرات کروائیں کیونکہ تمام لوگ محسوس کررہے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر