نیب نےملکی معیشت کو تباہ کردیا ، سلیم مانڈوی والا کا الزام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نیب نے معیشت کو تباہ کردیا ہے،احتساب بیورہ بغیر کسی ثبوت کے لوگوں کو گرفتار کرلیتا ہے،لوگ اس کی وجہ سے خودکشیاں کرتے ہیں، ملک چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب کی قسم کا ادارہ ہے جو پاکستان اور معیشت کو تباہ کررہا ہے، نیب نے میرے خلاف ریفرنس دائر کیا لیکن کوئی شواہد پیش نہ کر سکا،دو سال بعد ریفرنس دائر ہوا اور ابھی بھی ان کی جانب سے عدالت سے وقت مانگا جارہا ہے،نیب کا مقصد ہے کہ آپ پلی بارگین کر لیں اور عدالت نہ آنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی پارٹی کو حق نہیں کو وہ کسی پارٹی کو شوکاز نوٹس دے،پی ڈی ایم کی جانب سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس دینا غلط تھا،غلطی کرنے پر معافی مانگنی چاہیئے۔میں نہیں سمجھتا کہ اپوزیشن اتحاد ٹوٹا ہے بس کچھ اختلافات ہوئے ہیں جو دور ہوسکتے ہیں،پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو چاہیے کہ وہ مسئلے حل کریں۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر