پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آ گیا: وزیر داخلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آگیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عدالتوں کا احترام کیا جائے لیکن کل انہوں نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر ہنگامہ آرائی کی، عمران خان کے غنڈوں نے سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگیں اور زبردستی دفاتر میں داخل ہوئے مگر متعلقہ تھانے کو کوئی شکایت نہیں دی گئی۔ان کا کہنا تھا عمران خان الیکشن جیت کر بھی الیکشن کمیشن کو گالیاں دیتے ہیں اور اداروں کو گالیاں نکالتے ہیں، ان کی کسی بات پر یقین ہی نہیں کرنا چاہیے، عمران نیازی قوم کو گمراہ اور تقسیم کر رہے ہیں، یہ شخص فساد فی الارض اور قوم کے ذہن کو آلودہ کرنے کے لیے پروپیگنڈا کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا ٹولہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مہارت رکھتا ہے، کہا گیا حکومت دھاندلی کر رہی ہے، کبھی کہا گیا کہ ایک ایک ووٹ کے بدلے 40، 40 کروڑ روپے دیے گئے حالانکہ کسی ایک بندے کا ووٹ بھی ادھر سے ادھر نہیں ہوا، جو ان کے لوگ تھے انہوں نے ان کو ووٹ دیے اور جو ہمارے لوگ تھے انہوں نے ہمیں ووٹ دیے، یہ بتائیں کہ کسے پیسے ملے کیا؟ چوہدری شجاعت حسین نے پیسے لیے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جس فیصلے پر خوشیاں منائیں وہی ان کے آڑے آ گیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہی ہمارے 25 ووٹ مسترد ہوئے تھے اور اسی فیصلے کی روشنی میں ان کے 10 ووٹ مسترد ہو گئے، جب ہمارے ووٹ مسترد ہوئے تھے تو اسد عمر نے کہا کہ پارٹی سربراہ عمران خان نے تمام ارکان کو پرویز الٰہی کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت کی تو کیا چوہدری شجاعت حسین مسلم لیگ ق کے سربراہ نہیں ہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ ثابت ہو چکی، یہ دو جمع دو کا کیس ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فی الفور جاری کیا جائے، انصاف ہونا چاہیے اور ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔پرویز الٰہی سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے وہ ق لیگ سے تو باہر ہو چکے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ آج ہی بنی گالہ جائیں اور تحریک انصاف جوائن کر لیں۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر