ترکیہ: روس اور یوکرین کے درمیان گندم ایکسپورٹ کا معاہدہ ہو گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روس اور یوکرین کے درمیان بحیرہ اسود کے ذریعے گندم ایکسپورٹ معاملے پر معاہدہ ہو گیا ہے۔استنبول میں روسی وزیر دفاع اور یوکرینی وزیر انفرااسٹرکچر نےاقوام متحدہ اور ترکیہ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں ۔ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے بحیرہ اسود کے ذریعے یوکرینی گندم کی ایکسپورٹ کے حوالے سے اقوام متحدہ اور ترکیہ کے نمائندگان کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔روس، یوکرین کے درمیان ترکیہ اور اقوام متحدہ کے تعاون سے ہونے والے اس معاہدے کے بعد بحیرہ اسود میں یوکرینی گندم کے شپمنٹس با آسانی نقل و حرکت کر پائیں گے اور عالمی منڈی میں یوکرینی گندم کی شارٹیج ختم ہونے سے غذائی قلت اور بھوک کے مسئلے میں بھی کمی آجائے گی۔خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد یوکرینی گندم کی عالمی منڈی تک رسائی رک جانے سے گندم کی عالمی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا تھا، روس اور یوکرین کے درمیان معاہدے کی خبر کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہو گئی تھی۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر نے منظوری دے دی
خیبرپختونخوا میں ہر روز دہشت گردی، پانی سر سے اوپر، فیصلے کا وقت آ گیا: وزیراعظم
پاکستان کی ریاض پر حوثی حملے کی مذمت، سعودی خودمختاری کے تحفظ کا عزم
فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات، 15 افسروں کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس،12 اضلاع میں ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز پر غور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر