اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں کو فوری طور پر پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچنے کی کال دے دی۔پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں لاہور کے کارکنوں سے اپیل کی گئی ہے کہ فوری طور پر پنجاب اسمبلی شاہراہ قائداعظم پہنچ جائیں۔ اس کے ساتھ فوری فوری لکھا گیا ہے۔بعد ازاں پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی تاہم اسلام آباد کے آفیشل اکاؤنٹ پر موجود ہے۔
پی ٹی آئی نے کارکنوں کو فوری طور پر پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچنے کی کال دے دی



