میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم سے متعلق مفتاح اسماعیل کی ٹوئٹ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم جاری رکھے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کے ساتھ میٹنگ منعقد کی گئی ہے، ان لوگوں کیلئے اسکیم جاری رہے گی جن کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو ایڈوانس رقم ادا کر چکے ہیں۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کم کریں۔ اسکیم کی تشکیل نو پر بھی کام جاری ہے، اس اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنایا جائے گا، یہ نظرثانی شدہ اسکیم جلد متعارف کرا دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر