کون بنے گا وزیرِ اعلیٰ پنجاب، حمزہ شہباز یا پرویز الہٰی؟ فیصلہ کچھ دیر بعد ہو گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کون بنے گا وزیرِاعلیٰ پنجاب، پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز؟ سب کی نظریں پنجاب اسمبلی پر لگی ہیں، بس کچھ دیر کے بعد اس بات کا فیصلہ ہو جائے گا۔پنجاب اسمبلی میں کس کے پاس کتنے ارکان ہیں؟ آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔186 ارکان کو اسمبلی کے کمیٹی روم میں پہنچا دیا: تحریکِ انصاف کا دعویٰتحریکِ انصاف کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ 186 ارکان کو اسمبلی کے کمیٹی روم میں پہنچا دیا ہے۔پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکانِ پنجاب اسمبلی قافلے کی صورت میں ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچے، یہ ارکان 4 بسوں میں پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں۔اس موقع پر اراکینِ اسمبلی کو کمیٹی روم میں پہنچا دیا گیا ہے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اراکینِ اسمبلی اب کمیٹی روم سے باہر نہیں آئیں گے، نمازِ جمعہ بھی کمیٹی روم میں ادا کریں گے۔حمزہ اور پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی پہنچ گئےوزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی کے وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔اس موقع پر صحافی نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے سوال کیا کہ کیا آپ پُرامید ہیں؟اللّٰہ کی ذات بہتر کرے گی: حمزہ شہبازحمزہ شہباز نے جواب دیا کہ ان شاء اللّٰہ، اللّٰہ کی ذات بہتر کرے گی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔جس نے ساری زندگی سچ نہیں بولا اس کا ذکر مت کریں: پرویز الہٰیصحافی نے ان سے سوال کیا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہہ رہے ہیں کہ 50 سے زائد ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جس بندے نے ساری زندگی سچ نہیں بولا اس کا ذکر مت کریں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل جو فیصلے ہوئے ہیں ان شاء اللّٰہ ان پر عمل ہو گا، امید ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری غیر جانبدار انداز میں ایوان چلائیں گے۔پرویز الہٰی کی PTI رہنماؤں سے ملاقاتپی ٹی آئی کے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ امیدوار، موجودہ اسپیکر پرویز الہٰی نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے پنجاب اسمبلی میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شفقت محمود، شہزاد وسیم، عمر ایوب، ریاض فتیانہ اور راجہ بشارت بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر پی ٹی آئی اور ق لیگ کی قیادت نے نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔اسد عمر نے کیا کہا؟اسدعمر نے اس موقع پر کہا کہ ارکان کی اکثریت ہمارے ساتھ ہے، ایوان کا فیصلہ بھی پرویز الہٰی کے حق میں آئے گا۔ن لیگی آج کوئی تماشہ، ہلڑ بازی کریں گے: شفقت محمودپی ٹی آئی رہنما شفقت محمود پنجاب اسمبلی پہنچ گئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے آج کوئی تماشہ اور ہلڑ بازی کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلڑ بازی اور تماشے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ہمارے نمبرز پورے ہیں، 4 بجے اپنے کارڈز ایوان میں شو کر دیں گے۔ہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا الیکشن جیت چکے: جمشید چیمہپی ٹی آئی کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا الیکشن جیت چکے ہیں۔جو کہہ رہا ہے ق لیگی ووٹ حمزہ کو جائینگے وہ پاگل ہے: مونس الہٰیایک صحافی نے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی سے سوال کیا کہ آپ کے مخالفین کہہ رہے ہیں کہ ق لیگ کے ووٹ حمزہ شہباز کو جائیں گے؟مونس الہٰی نے جواب دیا کہ ق لیگ کے ووٹ حمزہ شہباز کو کیسے جائیں گے، جوکہہ رہا ہے کہ ق لیگ کے ووٹ حمزہ شہباز کو جائیں گے وہ پاگل ہے۔اللّٰہ زرداری، چوہدری شجاعت ملاقات کا اچھا نتیجہ نکالے: حسن مرتضیٰپنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر حسن مرتضیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات بہتر ماحول میں ہوئی۔حسن مرتضیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کا اچھا نتیجہ نکالے گا۔حمزہ شہباز کو ووٹ دوں گا: آزاد رکنِ پنجاب اسمبلیپی پی 228 کے ضمنی الیکشن میں منتخب ہونے والے آزاد رکنِ پنجاب اسمبلی رفیع الدین بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے حمزہ شہباز کو ووٹ دوں گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا، صرف ووٹ حمزہ شہباز کو دوں گا۔ن لیگی وزراء کا منسٹر ہاؤس چھوڑنا مثبت عمل ہے: راجہ بشارتسابق وزیرِ قانون راجہ بشارت نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے وزراء کا منسٹر ہاؤس چھوڑنا ایک مثبت عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے وزرا ءکے اس اقدام کو سراہتا ہوں، انہوں نے شکست تسلیم کر لی ہے، پرویزِ الہٰی ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب ہوں گے۔ہمارے 186 نمبرز پورے ہیں: سبطین خاناپوزیشن لیڈر سبطین خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے 186 نمبرز پورے ہیں، ہمارے 186 ارکان پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں۔فتح پرویز الہٰی کی ہو گی: محمود الرشیدپاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ فتح ہمارے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی کی ہو گی۔آج ہارس ٹریڈنگ کا باب ختم ہو رہا ہے: علی امین گنڈاپورپی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آج ملک کی سیاست میں تاریخ رقم ہو رہی ہے، پاکستان کی جمہوری تاریخ میں لوٹا کریسی کا دور ختم ہو گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج ملکی سیاست میں ہارس ٹریڈنگ کا باب ختم ہونے جا رہا ہے۔عثمان بزدار نے کیا کہا؟سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی بس کے ذریعے ہوٹل سے اسمبلی پہنچے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کارکن ہوں۔عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ساڑھے 3 سال پنجاب کی خدمت کی ہے، پنجاب کے ہر جلسے میں موجود رہا ہوں۔کس کے پاس کتنے ارکان؟ضمنی الیکشن میں 15 نشستوں پر کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 178 ہے، مسلم لیگ ق کے ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 10 ہے۔ضمنی الیکشن میں 4 نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 168 ہے، پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں ارکانِ اسمبلی کی تعداد 7 ہے۔پنجاب اسمبلی میں راہِ حق پارٹی کا ایک رکن ہے اور 4 آزاد ارکان بھی ہیں۔اس طرح حکومتی اتحاد کے کل ارکانِ پنجاب اسمبلی کی تعداد 180 ہے۔2 ارکان دوست مزاری اور چوہدری مسعود ملک اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔ڈپٹی اسپیکر نے سیکیورٹی مانگ لیڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری ہی آج کے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے آج کے اسمبلی کے اجلاس کے لیے چیف سیکر ٹری اور آئی جی پنجاب سے سیکیورٹی مانگ لی۔پنجاب اسمبلی میں مہمانوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، میڈیا پریس گیلری سے کوریج کرے گا، موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔پولیس کی نفری پنجاب اسمبلی پہنچ گئیڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی درخواست پر سیکیورٹی انتظامات کے لیے پولیس کی نفری پنجاب اسمبلی پہنچ گئی۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو بریفنگ دی۔انہوں نے اسمبلی اجلاس کی حساسیت کے پیشِ نظر الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دورانِ ڈیوٹی تحمل، برداشت اور ضابطۂ اخلاق کی پابندی یقینی بنائیں۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ ناگہانی صورتِ حال میں شیلڈ کے طور پر اراکینِ اسمبلی کا تحفظ یقینی بنائیں، کسی کو تلاشی کے بغیر اسمبلی بلڈنگ اور ایوان میں ہر گز داخل نہ ہونے دیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر