ترکی نے عراق کیجانب سے صوبے دہوک میں راکٹ حملہ کرنے کا الزام مسترد کردیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ترکی نے عراق کی جانب سے اس کے صوبے دہوک میں راکٹ حملہ کرنے کا الزام مسترد کر دیا۔ بدھ کے روزعراق اور ترکی کے درمیان سرحد پر واقع علاقے کردستان ریجن کے شہر زاخو کے ریزورٹ حملے میں 8 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق نے حملے کا الزام ترکی پر لگایا اور ترک سفیر کو طلب کر کے حملے پر احتجاج کیا۔ عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الخادمی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترک افواج نے عراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے جبکہ صدر برہم صالح نے بھی حملے کی مذمت کی۔برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترکی نے عراق میں شہریوں پر حملہ نہیں کیا،عراق کسی دھوکے میں نہ آئے۔ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ عراق میں ریزورٹ پر دہشت گرد حملہ ہوا۔دوسری جانب امریکا نے کہا کہ وہ عراق کی خودمختاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ شہریوں کا قتل ناقابل قبول ہے اور تمام ریاستوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہیے، جس میں شہریوں کا تحفظ بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر