افغان سفارتکار کی طلبی، باجوڑ حملے میں افغان سرزمین کے استعمال پر احتجاج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دفتر خارجہ پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کر کے پاکستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق، افغان نائب سفیر کو ایک باضابطہ احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا ہے جس میں باجوڑ حملے کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 16 فروری کو باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز پر ایک دہشت گرد حملہ ہوا تھا، جس کے لیے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے سرحد پار سے آکر کارروائی کی تھی، اس حملے کے نتیجے میں وطنِ عزیز کے 11 بہادر جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہادت کا رتبہ پایا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ افغان سرزمین اب بھی پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے، ٹی ٹی پی کی پوری قیادت افغانستان میں موجود ہے، ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے کھلے عام اور بلاروک ٹوک سرگرم ہے۔افغان سفارت کار کو بتایا گیا کہ اس طرح کے واقعات دوطرفہ تعلقات اور خطے کے امن کے لیے نقصان دہ ہیں، طالبان کی متعدد یقین دہانیاں کے باوجود بدقسمتی سے ان پر کوئی واضح یا ٹھوس عمل درآمد نظر نہیں آیا،پاکستان نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے خلاف موثر اور ٹھوس کارروائی کرے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا سدباب ہو سکے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر