سحری سے شام 6 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ ، ہفتہ اور اتوار مارکیٹیں بند رہیں گی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے رمضان المبارک کے دوران سحری سے شام 6 بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کی زیر صدرات این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں آج سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھ کر سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، مارکیٹیں صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ملک بھر میں ہفتہ، اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افطار سے رات 12 بجے تک ہوٹلوں کے باہر کھانے کی اجازت ہو گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رہےگی جبکہ سینما گھر اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی جبکہ ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائےگا، رمضان میں رش سے بچنے کے لیے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔این سی او سی کے مطابق کھیلوں اور ثقافتی میلوں سمیت دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی اور ایس او پیز پر این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان المبارک کو ہو گا۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر