وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن،PTI کے پاس 186، ن لیگ کے 179 ارکان ہوٹل میں موجود

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے تاریخی دنگل آج ہورہا ہے، جیت کے لیے پرویز الہیٰ اور حمزہ شہباز دونوں ہی پُرامید ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس اس وقت 186 ارکان ہوٹل میں موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے، جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری مسعود بھی ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب، تاریخی دنگل آج ہوگادوسری جانب مسلم لیگ ن کے پاس ہوٹل میں اس وقت 160 ارکان موجود ہیں۔ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے راجہ صغیر کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ صغیر کے نوٹی فکیشن کے بعد ن لیگ اور اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 179 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مہمانوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، میڈیا پریس گیلری سے کوریج کرے گا، موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کی سیکیورٹی سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے پر سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر