حمزہ جیتیں یا پرویز الٰہی شکست ہر حال میں عمران کی ہوگی، سعد رفیق

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز جیتیں یا پرویز الٰہی آئین شکن اور ووٹ چور عمران خان کی شکست ہر حال میں ہوگی۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔دوسری جانب آج پنجاب کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے صوبے میں سیاسی معاملات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے سربراہ مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد آصف زرداری واپسی پر اپنی گاڑی میں پھر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے گزرے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مشترکہ امیدوار بنانے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔عمران خان سے مونس الٰہی اور حسین الٰہی کی ملاقاتدوسری جانب لاہور میں چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر