وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی عالمی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین کی عالمی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے معروف عالمی شہرت یافتہ کمپنی سن واک آپٹیکل فائبر نیٹ ورک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی ٹیم سے ملاقات کی۔سن واک فائبر آپٹکس کے شعبے میں 20 سال سے زیادہ عرصے سے کام کر رہی ہے، یہ کمپنی پاکستان کی مارکیٹ کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ اگلے 8 سے 10 برسوں میں ملک بھر میں تقریباً 100,000 کلومیٹرز پر مشتمل آپٹیکل فائبر نیٹ ورک بچھایا جا سکے جس کا پہلا مرحلہ پاکستان ریلویز کے ملک بھر میں ریل ٹریک پر رائٹ آف وے ملنے کے فوراً بعد شروع ہو گا۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد، اس سے کمیونیکیشن انڈسٹری چین اور متعلقہ صنعتوں میں تقریباً 5 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ہے اور بالواسطہ طور پر 100,000 سے زیادہ ملازمتوں میں اضافہ بھی ہوگا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ میں نے کمپنی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور اپنی ٹیم کو ترجیحی بنیادوں پر سرمایہ کاری کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سینٹکو اور چینی ایس او ای کنسورشیم کے کنٹری نمائندے اور مالیاتی مشیر عامر چغتائی سے ملاقات کی۔سینٹکو 8 چینی سرکاری اداروں اور پاکستانی شراکت داروں کا ایک کنسورشیم ہے جو گوادر پورٹ سے 85 کلومیٹر مشرق میں پسنی کے ساحل پر 22,600 ایکڑ رقبے پر گوادر انڈسٹریل سٹی قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔پیٹرو کیمیکل انڈسٹریل پارک کے فیز 1 میں 7 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ 10 صنعتی یونٹ لگائے جائیں گے جنہیں ’خود تعمیر کرو‘ کی بنیاد پر عمل میں لایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر