رانا ثناء اللّٰہ و دیگر کل لاہور ہائی کورٹ طلب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے شفاف الیکشن کے لیے دائر درخواست پر وفاقی حکومت، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرکے کل طلب کرلیا ہے۔تحریک انصاف کی رہنما زینب عمیر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے آج صبح درخواست دائر کی، لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی۔درخواست میں حکومت پنجاب، سیکریٹری پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، آئی جی پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی طرف سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ارکان اسمبلی کو واٹس ایپ پر ملنے والے پیغامات کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ارکان اسمبلی کو کون ہراساں کر رہا ہے؟ جن کو ہراساں کیاجا رہا ہے وہ کہاں ہیں؟ آج اسمبلی میں اُنہیں جانے سے کس نے روکا ہے؟وکیل درخواست گزار نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اراکین اسبملی کو ہراساں کر رہے ہیں، زینب عمیر اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں، گزشتہ رات اراکین اسمبلی کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے مسیجز آئے۔اس پر عدالت نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اظہر صاحب! آپ 200 صفحات کی درخواست دائر کر دیتے ہیں، اس کو مختصر رکھا کریں۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ان میسجز کو اس درخواست کا حصہ بنایا ہے؟ اس پر وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ ہراساں کیے جانے والے میسجز کو درخواست کا حصہ بنا دیتے ہیں۔دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے قابل ہی نہیں ہے۔اس پر عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمے میں کہا کہ وکیل صاحب بڑی بات کر رہے ہیں کہ اراکین کو دھمکیاں مل رہی ہیں، 22 جولائی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا اجلاس ہونا ہے۔عدالت نے کہا کہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ کی جانب سے ارکین اسمبلی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، صوبائی ممبران کی اجلاس میں شرکت پر رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کا خدشہ ہے۔درخواست میں یہ موقف بھی پیش کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلےکی خلاف ورزی کی جارہی ہے، تحریک انصاف اکثریتی سیٹیں جیت چکی، لہٰذا وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس صاف اور شفاف ہونا چاہیے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر