پی اے سی میں ڈیم فنڈز معاملے پر سابق چیف جسٹس کو طلب کرنے کا عندیہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرنے کا عندیہ دے دیا۔نور عالم خان نے کہا کہ ڈیم فنڈ تحقیقات میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر سابق چیف جسٹس کو بھی بلائیں گے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں ارکان نے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔نور عالم خان کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس ہوا، جس میں مہمند ڈیم کانٹریکٹ کے اجراء میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا، جبکہ پی اے سی کی سیکرٹری آبی وسائل اور پلاننگ ڈویژن کو منصوبے کی فیکٹ فائنڈنگ تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی گئی۔پی اے سی کا کہنا ہے کہ مہمند ڈیم کانٹریکٹ میں مالی بے ضابطگیوں کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ایک ماہ میں پیش کی جائے۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ تحقیقات کی جائیں ڈیم فنڈ کی ایڈورٹائزمنٹ پر کتنے اخراجات آئے، کتنی فیملیز نے ڈیم فنڈ سے بیرون ملک سفر کیا؟برجیس طاہر نے کہا کہ ڈیم کے لیے چندا اکٹھا کرکے قوم کا مذاق بنایا گیا، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جس نے چندے سے ڈیم بنائے ہوں، ڈیم فنڈ کے لیے 9 ارب اکٹھا کیا، 13 ارب اشتہارات پر لگا دیے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آڈیٹر جنرل کو سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کا ٹاسک دیتے ہوئے حکم دیا کہ آڈیٹرجنرل سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر