بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد فی یونٹ بجلی 40 روپے تک جا سکتی ہے: نیپرا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مزید مہنگی ہونے کا واضح اشارہ دے دیا ہے۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست پر سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی صدارت میں ہوئی۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ یکم اگست سے مزید فی یونٹ ساڑھے 3 روپے اضافے کی درخواست ہے اور اکتوبر کے لیے بجلی کی قیمت میں مزید 91 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال بجلی صارفین کو 223 ارب روپے سبسڈی دے گی، 50 فیصد سے زائد چھوٹے بجلی صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں ہو گی۔چیئرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا نے تو ٹیرف منظوری دینی ہے، کس کو کتنی سبسڈی دینی ہے یہ تو وفاقی حکومت کا کام ہے، نیپرا نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا، نیپرا نے تو درخواست پر فیصلہ کرنا ہے۔صارف عارف بلوانی نے کہا کہ نیپرا سے تو صرف خانہ پری کرائی جا رہی ہے، کابینہ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری پہلے ہی دے چکی ہے۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ نیپرا نے بجلی ٹیرف کا تعین 200 روپے فی ڈالر ایکسچینج پر نکالا تھا اور اس وقت ڈالر 226 روپے پر پہنچ چکا ہے۔نیپرا حکام نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے مزید مہنگی بجلی کا باعث بن سکتی ہے، تمام ٹیکسز سمیت فی یونٹ بجلی اس وقت 27 روپے سے زائد میں پڑ رہی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے کے بعد فی یونٹ بجلی ٹیکسوں سمیت 40 روپے تک جا سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم
روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش
فضل الرحمان مذاکراتی ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار، رپورٹ وزیراعظم کو پیش
پاکستان اور بحرین کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر