شوکت ترین نے روپے کی قدر گرنے کی وجہ اور حل بھی بتا دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شوکت ترین نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے لیے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان بدتمیزی آئے گا اور آپ کہہ رہے ہیں کہ معیشت ٹھیک ہے۔کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے آپ کو لاٹھی ماری تو آپ نے 450 ارب روپے کے ٹیکس لگا دیے، مفتاح صاحب، پلٹ تیرا دھیان کدھر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے دوست ممالک کی پیشکش کے بارے میں ذکر کیا، موجودہ حکومت نے دوست ممالک سے ڈالر لینے کا دعویٰ کیا، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ہو گئی، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد روپیہ مستحکم ہو جاتا تھا لیکن ان کے دعوؤں کے باوجود مارکیٹ میں استحکام نہیں ہے۔اگست میں چیزیں ہموار اور سیاسی صورتحال نارمل ہوجائیگی : مفتاح اسماعیلسابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ سب کو بیوقوف بنا سکتے ہیں مگر مارکیٹ کو نہیں، یہ تمام تر معاشی حالات صرف سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کا طوفان بدتمیزی آئے گا اور مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ معیشت ٹھیک ہے، روپیہ گر رہا ہے، مہنگائی کی وجہ یہ ہے کہ مارکیٹ کو ان پر اعتبار نہیں ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال کی بہتری کا حل صرف صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے: بلاول بھٹو اتحادیوں پر برس پڑے
پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیاں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں: صدر مملکت
سینٹ کام کا مشرق وسطیٰ میں زمینی فوج کی تعیناتی پر غور
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
وزیراعظم کی آزاد کشمیر الیکشن میں برتری پر نوازشریف، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد
مسلم لیگ (ن) کا آزاد کشمیر الیکشن میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ
خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
ایران پر دوسری جنگِ عظیم جیسی شدت کے حملوں کیلئے تیار ہیں: امریکی وزیر دفاع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر